24 جون 2013 - 19:30
شیخ شحاتہ کے بہیمانہ انداز سے قتل کئے جانے کی مذمت کرنا کافی نہیں، الازھر کی ذمہ داری اس سے کہیں زیادہ ہے

جہان تشیع کے مرجع تقلید نے تاکید کی کہ ایک بار پھر تمام علمائے اسلام کو چاہیے کہ مسلمانوں کو وحدت اور یکجہتی کی طرف دعوت دیں کر دنیا کو باور کروائیں کہ اسلام محبت، ہمدردی اور مہربانی کا دین ہے جو بشریت کو عزت اور سربلندی عطا کرتا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے مصر میں عالم دین شیخ حسن شحاتہ سمیت ۴ شیعوں کو انتہائی بے دردی سے قتل کئے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے بیان کے اندر علمائے الازھر کو مخاطب قرار دے کر کہا ہے کہ ہم آپ کے شکرگزار ہیں جو آپ نے اس بہیمانہ اقدام کی مذمت کی ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ الازھر کی ذمہ داری اس سے کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا: آپ دیکھ رہے ہیں کہ علمائے وہابی ہر روز خلاف شریعت فتوے دیتے ہیں اور مسلمانوں کو مسلمانوں کا خون بہانے کے لیے ابھارتے ہیں جبکہ آپ خاموشی سے دیکھ رہے ہیں۔آیت اللہ صافی گلپائگانی نے کہا: کیا آپ یہ نہیں سوچتے ہیں کہ یہ دشمن کا پرپیگنڈا ہے کہ وہ اپنے ممالک میں خود تو عیش و آرام سے زندگی گزاریں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کی آگ بھڑکا کر بھائی کو بھائی کے خون کا پیاسا بنا دیں۔جہان تشیع کے مرجع تقلید نے مزید تاکید کی: ایک بار پھر تمام علمائے اسلام کو چاہیے کہ مسلمانوں کو وحدت اور یکجہتی کی طرف دعوت دیں کر دنیا کو باور کروائیں کہ اسلام محبت، ہمدردی اور مہربانی کا دین ہے یہ ایسا دین ہے جو بشریت کو عزت اور سربلندی عطا کرتا ہے۔آیت اللہ صافی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں مسلمانوں کی اس افسوس ناک حالت پر بارگاہ رب العزت میں شکوہ کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ مسلمانوں کی کھوئی ہوئی عزت انہیں لوٹا دے اور دشمنان اسلام کو ذلیل و خوار کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲